ریسکیو 1122 نے کارکردگی کی شاندار مثال قائم کی:رانا اقبال
ریسکیو 1122 نے کارکردگی کی شاندار مثال قائم کی:رانا اقبال
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر رانا اقبال کہا کہ ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس نے 7منٹ میں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دیکرانھیں ہسپتال پہنچا کے کارکردگی کی شاندار مثال قائم کی۔ یہ ادارہ حادثات میں نہ صرف زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولت پہنچاتاہے بلکہ ان کو مالی نقصان سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر رانا اقبال خاں نے ریسکیو1122 ہیڈ کوراٹر میں ”آگ پر قابو پانے کے جدید طریقہ کارکا مظاہرہ“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے شب وروز محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے تعلیم، صحت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریسکیو ودیگر شعبہ جات میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔