مدرسة البنات کاچھو پورہ کی معلمات اور طالبات کا دورہ ایوان کارکنان پاکستان

08 نومبر 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ مدرسة البنات ہائی سکول کاچھو پورہ کی معلمات اور طالبات نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دارالعلوم جامعہ جیلانیہ رضویہ حسنین آباد کینٹ‘ دی الرحمن ہائی سکول گلشن راوی‘ جناح پبلک ہائی سکول بوٹا پارک شاہدرہ اور حسیب گرلز ہائی سکول مدینہ کالونی شالامار ٹاﺅن میں دو قومی نظریہ پر لیکچر دیئے۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد451 تھی۔