فیضان خالد ورک کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات پی پی166 کیلئے 10 کروڑ کے فنڈز کی منظوری

08 نومبر 2013

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پی پی166 شیخوپورہ کے رکن صوبائی اسمبلی فیضان خالد ورک نے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اور حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے پی پی166 کیلئے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی جس سے سڑکوں کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں کی تعمیر کی جائے گی جبکہ خانپور نہر پر واقع ہیڈ لالیانوالہ پر پاور پراجیکٹ کی تنصیب کے سلسلہ میں ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دیا۔