علامہ اقبالؒ ”مبشر پاکستان“ بھی تھے:عاکف سعید

08 نومبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) علامہ اقبالؒحکیم الامت اور مفکر و مصور پاکستان ہی نہیں ”مبشر پاکستان“ بھی تھے۔ ان خیالات کا اظہار امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعیدنے یوم اقبالؒ کے حوالے سے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا بیشتر کلام قرآن حکیم کی ترجمانی پر مشتمل ہے۔ علامہ اقبال نے اپنی بے مثال شاعری کے ذریعے افکار قرآنی کی اشاعت کی اور مسلمانانِ ہند کا رشتہ قرآن حکیم سے جوڑ کر انہیں زندہ اور متحد امت بنانے کی بھرپور کوشش کی۔