ملک بھر کے پرائیویٹ سکولوں نے ملالہ کی کتاب پر پابندی لگا دی

08 نومبر 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی مرکزی کونسل کا اجلاس چیئرمین مرزا کاشف علی کی زیرصدارت ہوا جس میں متفقہ طورپر ملک بھر کے پرائیویٹ سکولز میں ملالہ یوسفزئی کی کتاب "I Am Malala" پر فوری طورپر پابندی عائد کر دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے پرائیویٹ سکولز کسی صورت بھی کتاب کو اپنی لائبریریوں یا دیگر نصابی سرگرمیوں کا حصہ نہ بننے دیں گے۔