محرم صبر اور شجاعت کا درس دیتا ہے: آئی ایس او

08 نومبر 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے امامیہ اسکاﺅٹس کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم ہمیں صبر‘ ہمت‘ حوصلہ‘ شجاعت اور دشمن کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ امام حسینؓ نے کربلا کے میدان میں یزید کے سامنے برسرپیکار ہوکر رہتی دنیا تک حق و باطل کی لکیر کھینچ دی۔