محرم میں جلوس چار دیواری تک محدود کر دیئے جائیں:محمد احمد لدھیانوی
محرم میں جلوس چار دیواری تک محدود کر دیئے جائیں:محمد احمد لدھیانوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) کراچی آپریشن کے دوسرے مرحلہ میں بھی روزانہ اہل کراچی کو 12سے 15لاشیں تحفہ مل رہی ہیں،وزیرداخلہ دہشت گردوں اور شیعہ سنی لڑائی کرانے والوں سے آگاہ ہیں توان کے کارروائی نہ کرنے کی وجہ بتائیں،پولیس چیف شاہد حیات شیعہ سنی افرادکو قتل کرنے والے سیاسی جماعت کے عسکری ونگز کے خلاف سخت ایکشن لیں،جلوسوں کو چار دیواری تک محدود کیا جائے،ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ صدر ،وزیراعظم ،وزیر اعلیٰ اور گورنر کی جانب سے یوم شہادت سیدنا فاروق اعظم ؓ پر بیان نہ دینا افسوس ناک ہے،علامہ لدھیانوی نے کہاکہ وزیر داخلہ کے مطابق کراچی میں آپریشن کا دوسرامرحلہ جاری ہے ،اس کے باوجود روزانہ 12سے 15افراد قتل ہورہے ہیں،ایک روز قبل اہل تشیع کے 6افراد کو نشانہ بنایا گیا،اس کے بعداب تک اہلسنت والجماعت کے 9افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔