”بلاول طفل مکتبِ سیاست ہیں، الطاف کی”بولی“ نہ بولیں“

08 نومبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) شباب ملی نے بلاول بھٹو کے جماعت اسلامی کے خلاف بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان توڑنے والوں کو شہید کہا جاسکتا ہے تو امریکہ کے خلاف لڑنے والوں کو شہید کیوں نہیں کہا جاسکتا؟ صدر لاہور عابد میر، نائب صدر حسان بٹ،سیکرٹری جنرل حافظ محمود احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمرفاروق مغل، ملک ندیم بارا، عامر بٹ اور سیکرٹری نشرواشاعت تنویر احمد سیال نے کہاکہ بلاول بھٹو ابھی سیاست میں طفل مکتب ہیں انہیں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور امریکہ کی ”بولی“نہیں بولنی چاہئے۔