مولانا فضل الرحمن کا بیان گمراہ کن ہے،شہادت کا تمسخر اڑایا:سنی اتحاد کونسل
مولانا فضل الرحمن کا بیان گمراہ کن ہے،شہادت کا تمسخر اڑایا:سنی اتحاد کونسل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے قاتل کو شہید قرار نہیں دیا جا سکتا، امریکی ظلم کا بدلہ بے گناہ پاکستانیوں سے لینا کہاں کی شریعت ہے، ڈرون والوں سے ڈرنا نہیں لڑنا ہو گا، طالبان نے فضل اﷲ کو امیر بنا کر پاکستان دشمنی ثابت کر دی ہے کیونکہ فضل اﷲ افغانستان میں امریکی چھتری تلے بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی حنیف طیّب، طارق محبوب، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، مولانا وزیرالقادری، ارشد جاوید مصطفائی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہادت جیسے رتبے کا تمسخر اڑایا۔ مولانا فضل الرحمن اپنے اس گمراہ کن بیان سے رجوع کریں اور توبہ کر کے شہید اور قاتل کے فرق کو واضح کریں۔