ملک کو چیلنجر کا سامنا ہے:شیخ زاہد فیاض
ملک کو چیلنجر کا سامنا ہے:شیخ زاہد فیاض
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی بہت سی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بشارت عزیز جسپال، چودھری افضل گجر، جواد حامد، عاقل ملک اور تنویراعظم سندھو بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تھ دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، غربت وافلاس، بیروزگاری اور بالخصوص دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات، اغوا برائے تاوان اور خواتین وبچوں کی بے حرمتی کے واقعات نے عوام کی جان و مال کے عدم تحفظ میں خوفناک حد تک اضافہ کر دیا۔