26 علماءکی ایک ماہ کیلئے زبان بندی، اتحاد بین المسلمین کیلئے کام کرنیوالے بھی زد میں آگئے

08 نومبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصا محرم الحرام میں کام کرنے والے 26 علماء پر ایک ماہ کیلئے زبان بندی کے احکامات جاری کر دیئے جس میںقاری ظفر اقبال رضوی، مولانا امجد خان، قاری یونس اعوان، مولانا سیف الدین سیف، مولانا فضل الرحیم ،مولانا پیر سیف اﷲ خالد، مولانا ابتسام الٰہی ظہیر، علامہ زبیر احمد ظہیر، ذاکر فریاد حسین، مولانا محمد احمد مجاہد، مولانا محمد یونس آزاد، مولانا محمد اجمل قادری، مفتی فضل احمد چشتی، قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا محمد اقبال چشتی، مولانا لطیف الرحمٰن، سید ارشد حسین گردیزی، قاری محمد جمیل، مولانا محب النبی، نعیم اﷲ فاروقی، مولانا رضائے مصطفٰی، قاری مجاہد رسول، مولانا مفتی عابد جلیل، مولانا صالح محمد، مولانا شبیر جان سیفی اور قاری شکیل احمد صدیقی شامل ہیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...