وزیراعلیٰ کی انسداد ڈینگی اقدامات پر شالامار ٹاﺅن کی کارکردگی کی تعریف

08 نومبر 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے انسداد ڈینگی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے پر شالامار ٹاﺅن کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رکن قومی اسمبلی پرویز ملک، ارکان صوبائی اسمبلی اور ٹاﺅن کے عملے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ایم این اے پرویز ملک، ارکان صوبائی اسمبلی اور ٹاﺅن کے عملے کی عمدہ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر دیگر منتخب نمائندے اور ٹاﺅن کا عملہ اسی قومی جذبے اور احساس ذمہ داری کے ساتھ انسداد ڈینگی کیلئے اقدامات کرے تو اس موذی مرض پر جلد قابو پانے میں مدد ملے گی۔