نیب نے بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ کے کنٹریکٹر بشیر خان کو گرفتار کر لیا

08 نومبر 2013

پشاور (نیشن رپورٹ) نیب خیبر پی کے نے بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ کے کنٹریکٹر بشیر خان کو ناقص میٹریل کی خریداری کے ذریعے فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ پراجیکٹ زلزلہ بحالی اور تعمیرنو کے ادارے (ایرا) اور صوبائی زلزلہ بحالی کے ادارے (پیرا) کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ تھا۔ نیب نے کنٹریکٹر کے خلاف موصول ہونے والی پے درپے شکایات کے بعد انکوائری شروع کی تھی۔ کنٹریکٹر کی بدعنوانی سے پراجیکٹ کو 74 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ایرا اور پیرا کے دیگر چار ملزمان نے اپنی رقوم رضاکارانہ طور پر واپس کر دی ہیں جبکہ بشیر خان خورد برد کردہ رقم واپس کرنے میں ناکام رہا تھا۔