شجاعت، پرویز الٰہی، گیلانی، پرویز اشرف اور دیگر کی احمد ریاض شیخ سے تعزیت
شجاعت، پرویز الٰہی، گیلانی، پرویز اشرف اور دیگر کی احمد ریاض شیخ سے تعزیت
لاہور (خبر نگار) سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزر اءاعظم سید یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف، چوہدری شجاعت حسین ،سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر سیاسی شخصیات نے ایف آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل احمد ریاض شیخ کے بھائی خالد نواز شیخ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو،نوید چوہدری، مشتاق اعوان،مجیب الرحمن شامی اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر ان سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی۔