پتوکی میں خاتون، پھولنگر میں بچے،فیروز والا میں لڑکی سے زیادتی
پتوکی+ پھول نگر + فیروزوالا (نامہ نگاران) پتوکی میں شادی شدہ خاتون، پھول نگر میں کم سن بچے، فیروزوالا میں جواں سالہ لڑکی سے زیادتی۔ پتوکی کے نواح حبیب آباد میں 2 ملزمان نے ایک شادی شدہ عورت کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شاہ دین کی بیوی زینت بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ نذیر اور فیصل عباس انکے گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر زینب کو زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔حالت غیر ہونے پر چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ پھول نگر کے نواحی گائوں خانکے موڑ میں 14سالہ قاسم کو ورغلا کر بھٹہ نذیر ڈوگر کے قریب لے گئے وہاں پر رانا کلیم، رانا راشد نے زبردستی زیادتی کی دوران زیادتی بچے کی برہنہ حالت میں فحش تصاویر اتارتے رہے اور بچے کوملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے اور تصاویروں سے بچے کو مزید بلیک میل کرتے رہے اور زیادتی کرتے رہے۔ فیروزوالا کے قصبہ ٹھٹھی بھنگواں میں نوجوان آصف نے دو ساتھیوں کی مدد سے گن پوائنٹ پر لڑکی کو زبردستی بے آبرو کر ڈالا۔ ملزم فرار ہو گیا۔ رجب کی بیٹی (ز) گھر کے قریب رفع حاجت کے لئے گئی راستے میں آصف نے پستول سے مسلح ہو کر دو ساتھیوں کی مدد سے (ز) کو اغوا کر لیا اور اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔ مقدمہ درج۔ خانیوال سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق تلمبہ میں 6سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے 18 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بچی ہسپتال منتقل۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔