سانگلہ ہل، مریدکے میں ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق، 14 شدید زخمی

08 نومبر 2013

سانگلہ ہل + مریدکے + فیروزوالا (نمائندہ نوائے وقت +  نامہ نگاران)  سانگلہ  ہل اور  مریدکے میں ٹریفک حادثات کے دوران  6 افراد جاں بحق، 14 شدید زخمی ہو گئے۔  تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں روڈ پر چک بجوانہ کے قریب 2 موٹر سائیکلوں  کے تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے، حادثے میں دونوں موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں۔ چک بجوانہ کا محمد جاوید اپنی بہن شبانہ بی بی اور بھانجے حماد کے  ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گائوں جا رہا تھا جبکہ چک نمبر 286 مہیس شمالی کے مشتاق احمد کا بیٹا وقاص احمد، محمد اشرف کا بیٹا عبداللہ اور چھندو مسیح بھی موٹر سائیکل پر اپنے گائوں آ رہے تھے راستے میں سیم نالہ کے قریب دونوں موٹر سائیکلیں دھماکے سے آپس میں ٹکرا گئیں جسکے نتیجہ میں محمد جاوید، وقاص احمد اور عبداللہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ شبانہ بی بی اور کمسن حماد اور چھندو مسیح شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طور مقامی حسین ٹرسٹ ہسپتال پہنچا دیا، مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ ادھ  مریدکے جی ٹی روڈ پر 2 حادثات  میں 3 تبلیغی  جاں بحق 11 شدید زخمی ہو گئے۔  حادثات  مریدکے اور اکھوڑی  میں پیش آئے۔   مریدکے  جی ٹی روڈ  پر شام  کے وقت پھسلن  کے باعث بالاکوٹ  سے  آنیوالی  ویگن الٹ جانے سے  عبدالرحمان  خان موقع پر جاں بحق  اور  اس کے 8 ساتھی  زخمی ہو گئے۔ صبح  کے وقت صوابی  سے آنیوالی ایک کار  میں سوار 2  تبلیغی  اس وقت جاں بحق ہو گئے جب کار تیز رفتاری  کے سبب  ایک ٹرالر  کو کراس کرتے   ہوئے  شہری علاقہ دائوکے  میں  فلور ملز  کے سامنے ٹرالر  کے نیچے چلی گئی جس میں سوار دو افراد  جاں بحق  اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔ 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔