لاکھوں کی وارداتیں‘ مختلف علاقوں سے 4 کاریں‘ 6 موٹرسائیکلیں چوری

08 نومبر 2013

لاہور (نامہ نگار) لاہورکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی‘ طلائی زیورات‘موبائل فون‘ گاڑیاں‘ موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مختلف علاقوں سے 4 کاریں‘6 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔ ڈاکوئوں نے مصری شاہ کے علاقہ میں طاہر محمود کے گھر گھس کر اہل خانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 39لاکھ روپے کی نقدی‘ طلائی زیورات‘موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے نواں کوٹ میں آصف سے 8 لاکھ روپے اور موبائل فون‘ نصیرآباد میں حسین عباس سے 6 لاکھ اور موبائل فون‘مناواں میں تنویر سے4 لاکھ اور موبائل فون‘ کاہنہ میں ہمایوں سے3لاکھ‘موبائل فون اور موٹرسائیکل‘ستوکتلہ میںایک شہری سے 2لاکھ کی نقدی و کینیڈین ڈالر‘ ریس کورس میںموٹرسائیکل سوار انسپکٹر شان رسول سے 25ہزار اور موبائل فون‘ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ریاض سے40ہزار اور موبائل فون‘ نشتر کالونی میں منور سے 29ہزار‘ موبائل فون اور موٹرسائیکل، غالب مارکیٹ میں ساجد سے 27ہزار‘ نولکھا میں ظفر سے 25ہزار اور موبائل فون‘رنگ محل میں رضوان سے 23ہزار اور موبائل فون‘سول لائن میں ممتاز سے19ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گلشن راوی میں ایک گھر سے 5لاکھ روپے جبکہ مغلپورہ میں ایک دکان سے اڑھائی لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے بھاٹی گیٹ‘اقبال ٹائون‘ گجر پورہ اور مسلم ٹاؤن سے کاریں جبکہ نواب ٹائون‘شاد مان‘ ٹاؤن شپ‘ستوکتلہ‘سبزہ زار اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔