ملا فضل اللہ عالم دین ہیں اسی لئے امیر بنائے گئے، مذاکرات کا عمل شریعت کے مطابق ہو گا: جاوید ابراہیم پراچہ

08 نومبر 2013

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و طالبان مذاکرات کے اہم کردار جاوید ابراہیم پراچہ نے کہا ہے کہ ملا فضل اللہ کو عالم دین ہونے کی حیثیت سے کالعدم تحریک طالبان کا امیر بنایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے تحریک طالبان کی قیادت غیر علماء سے لیکر ایک عالم دین کو دی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق مذاکرات کا عمل شریعت کے مطابق ہو سکے گا۔