الیکشن ٹربیونل کی کارروائی رکوانے کیلئے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق کی نااہلی سے متعلق الیکشن ٹربیونل کی کاروائی روکنے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرح عرفان نے گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو خواجہ سعد رفیق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹربیونل نے ان کی تمام متفرق درخواستوں کی سماعت نہیں کی اور نہ ان پر کوئی فیصلہ کیا بلکہ بنیادی پٹیشن کی سماعت شروع کر دی جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے لہذا عدالت ٹربیونل کی کارروائی روکنے کا حکم جاری کرے۔