وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل سیکرٹری طلحہ برکی نے ماں کے ہاتھوں بی آر بی میں پھینکے گئے بچوں کو نکالنے کیلئے نہر میں چھلانگ لگا دی

08 نومبر 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور کی بی آر بی نہر پر سنگدل ماں کے اپنے 3 بچوں کو نہر میں پھینکنے کے بعد جیسے ہی آپریشن شروع ہوا تو اسی لمحے وہاں موجود وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری طلحہ برکی نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نہر میں چھلانگ لگا دی اور بچوں کی تلاش شروع کر دی۔ ڈوبنے والے تینوں بچوں کی نعشیں نہر سے نکال لی گئیں۔ بچوں کی نعشیں تلاش کرنے اور انہیں نہر سے نکالنے کیلئے چھلانگ لگانے والے طلحہ برکی کو وہاں موجود لوگوں نے پہچان لیا اور خراج تحسین پیش کیا۔