چیچہ وطنی: راہ چلتی خواتین کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری
چیچہ وطنی (نامہ نگار) پولیس نے راہ چلتی خواتین پر اچانک حملہ کر کے زخمی کرنیوالے جنونی کا خاکہ جاری کر دیا ہے۔ ملزم نے گزشتہ ایک ماہ سے چیچہ وطنی میں خوف وہراس پھیلا رکھا ہے۔ یہ ملزم راہ چلتی خواتین پر اچانک تیز دھار آلہ سے حملہ کر تا ہے اور اُنہیں زخمی کر دیتا ہے۔ یہ نامعلوم ملزم موٹر سائیکل پر سوار نمودار ہوتا ہے اور کسی راہ چلتی خاتون پر تیز دھار آلہ سے حملہ کرتا ہے اور فرار ہو جا تا ہے۔ ملزم کے خوف سے صبح اور شام کو سیر کے لیے نکلنے والی خواتین گھروں میں بند ہو کر رہ گئی ہیں۔ مقامی پولیس اور تاجروں نے اس ملزم کے بارے میں اطلاع دینے والے کو ڈھائی لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار اب تک 12 سے زائد خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو زخمی کر چکا ہے۔