پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے

08 نومبر 2013

سان فرانسسکو (نوائے وقت نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کیلیفورنیا میں سڑک کے ایک حادثے میں زخمی ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی شہر سان فرانسسکو میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب عامر خان ٹریننگ کے لیے جم جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشے کی حالت میں ایک شخص نے ٹکر مار دی۔ عامر خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حادثے کے باعث ان کی کمر اور گردن میں چوٹیں آئیں۔ پولیس نے عامر خان کو ٹکر مارنے والے شخص کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا۔