قندھار میں جھڑپ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر مارا گیا افغان میڈیا کا دعویٰ

08 نومبر 2013

قندھار (آئی این پی) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک کمانڈر قندھار کے ضلع پنجوائے میں افغان فورسز پر حملے کی کوشش کے دوران مارا گیا۔باختر نیوز نے دعویٰ کیا گمنام  کمانڈر جھڑپ  میں مارا گیا  تاہم رپورٹ میں کمانڈر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔