بھارت پاکستان پر الزامات سے گریز ۔ مذاکرات بحال کرے۔ سلمان بشیر

08 نومبر 2013

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی اے) پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ بحال کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہونے چاہئیں۔ دونوں ممالک کو ماضی یا حال کا قیدی نہیں رہنا چاہئے۔ پاکستان بھارت مذاکرات بحال ہوئے تو تجارت سمیت ہر شعبے میں پیشرفت ہو گی۔ اے پی اے کے مطابق سلمان بشیر نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان پر الزامات سے گریز کرنا چاہئے، بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید اور سرتاج عزیز کی ملاقات اسی ماہ نئی دہلی میں ہو گی۔