کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال بھارتی فائرنگ پاک فوج نے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں

08 نومبر 2013

اسلام آباد (آن لائن) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیر فائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر میں پنجو پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاکستانی فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی شب بھارتی افواج نے ایک بار پھر ایل اوسی پرکشیدگی کو ہوا دی ہے۔