میر خلیل الرحمان فائونڈیشن کو برطانوی فنڈنگ رکوانے کیلئے آخری حد تک جائوں گا: لارڈ نذیر
کراچی (خصوصی رپورٹ) برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے کہا برطانیہ نے میر خلیل الرحمان فائونڈیشن کیلئے اپنے ایجوکیشن بجٹ میں سے 20 ملین پائونڈ مختص کئے ہیں۔کراچی کے ایک اخبار ’’امت‘‘ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا میر خلیل الرحمان فائونڈیشن کو برطانوی فنڈنگ رکوانے کے لئے آخری حد تک جائوں گا۔ صدقہ خیرات دینے کے نام پر رجسٹرڈ ادارے کو ایجوکیشن بجٹ میں سے بھاری رقم کن مقاصد کے تحت دی جا رہی ہے۔ چیئرمین سلیکٹ کمیٹی سے بھی جواب طلبی کروں گا۔ پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے سوالات واپس لینے پر صلح کی پیشکش ٹھکرا دی۔ مجھے دھمکانے کی کوشش کی گئی۔ اہم برطانوی ادارے کے بندے نے مجھے کہا ’’امن کی آشا‘‘ کو سپورٹ کرو۔