سندھ حکومت کا بلدیاتی الیکشن کی تاریخ 7 دن بڑھانے کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

08 نومبر 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات 7 دن آگے بڑھانے کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں 7 دسمبر تک توسیع کیلئے آج الیکشن کمشن اور سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے ہدایت جاری کر دی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کو فیصلے کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے مجرم کی تعطیلات کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے عاشورہ کی وجہ سے حدبندیوں کا کام مکمل نہیں ہو سکا۔ 

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...