تحریک انصاف، جماعت اسلامی کا سندھ میں ملکر بلدیاتی الیکشن لڑنے پر اتفاق
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے سندھ میں مشترکہ بلدیاتی الیکشن لڑنے پر اتفاق کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں جماعتوں نے ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے پر بھی غور کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا تحریک انصاف کے رہنمائوں سے ملاقات مثبت رہی۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے مل کر انتخاب لڑنے پر کمیٹیاں قائم کر دیں صوبائی صدر تحریک انصاف نادر اکمل لغاری نے کہا کہ دھاندلی روکنے کیلئے تحریک انصاف، جماعت اسلامی الیکشن کمشن کے پاس جائیں گے کراچی سمیت سندھ میں اپنی مرضی سے یونین کونسل کو توڑا جا رہا ہے۔ حافظ نعیم نے کہا جماعت اسلامی کو جعلی فہرستیں اور جعلی حد بندیاں منظور نہیں، بلدیاتی انتخابات جلد ہونے چاہئیں لیکن جلد بازی میں نہیں جب کہ نجی اداروں سے بیلٹ پیپرز چھپوانے کے حق میں نہیں۔
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
نوازشریف، کلثوم نواز اور مشاہد حسین
نوازشریف کی حکومت ٹوٹنے کے بعد بھی جب صدر رفیق تارڑ ایوان صدر ہی میں رہے تو ...
ساڑھے 6 فٹ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی لڑکی کی ساڑھے6فٹ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ ...
تحریک انصاف کے شفقت انڑ کا لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن حاجی شفقت انڑ نے ...
دےر: پہلی بار تحریک انصاف کی حمیدہ شاہدہ نامی خاتون کا الیکشن لڑنے کا ...
دےر(آن لائن) دےر میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تحریک انصاف کی حمیدہ شاہدہ ...
سٹی کونسل میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی متحد
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کونسل میںاپوزیشن کی جماعتیں تقسیم ہوگئیں اور ...