مری، سوئی، جہلم کے ملٹری کالجز فوج کی نرسریاں ہیں: آرمی چیف

08 نومبر 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے مری، سوئی اور جہلم کے ملٹری کالجز فوج کی نرسریاں ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری کالج مری میں سالانہ یوم والدین کی تقریب کے موقع پر آرمی چیف مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا مری کالج کی اعلیٰ کارکردگی نے بے حد متاثر کیا۔ آرمی چیف نے کہا مسلح افواج میں تقریباً 60 فیصد افرادکی  ملٹری کالج مری سے بھرتی ہوتی ہیں۔ یہ مری کالج کیلئے قابل اطمینان بات ہے۔ ملٹری کالج مری کے طلباء کالج کے بہترین ماحول اور سہولیات کا فائدہ اٹھائیں۔