لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور قومی اسمبلی کی قرارداد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، سیکرٹری اشتیاق احمد

08 نومبر 2013

اسلام آباد (آن لائن) سیکرٹری الیکشن کمشن   اشتیاق احمد خان  نے کہا ہے کہ  بلدیاتی انتخابات  کے جماعتی بنیادوں پر   انعقاد کے حوالے سے   لاہور ہائی کورٹ  کے فیصلے اور قومی اسمبلی کی قرارداد کا باریک بینی سے  جائزہ لے رہے ہیں ۔ پنجاب ، سندھ  اور بلوچستان کا شیڈول   تاحال قائم ہے  اس حوالے سے حتمی  فیصلہ  آج   کیا جائے گا۔ الیکشن کمشن  آف پاکستان میں میڈیا سے  غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ لاہور  ہائی کورٹ  کا فیصلہ   اور قومی اسمبلی کی قرارداد   الیکشن کمشن  کے سامنے ر کھیں گے   الیکشن کمشن  نے جو بھی فیصلہ کیا  اس کو مدنظر رکھ کر   مستقبل کا لائحہ عمل   طے کرینگے    انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی صورتحال  میں ابھی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کا شیڈول قائم ہے  انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن اس حوالے سے  آج جمعہ کو فیصل  کرے گا۔