جسٹس افتخار نے رواں ماہ انسانی حقوق سے متعلق مقدمات سماعت کے لئے زیادہ لگانے کی ہدایت کر دی

08 نومبر 2013

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری نے رواں ماہ زیادہ سے زیادہ انسانی حقوق سے متعلق مقدمات سماعت کے لئے لگانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے سپریم کورٹ ہیومن رائٹس سیکشن کو کی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے ریٹائرمنٹ سے قبل زیادہ سے زیادہ انسانی حقوق مقدمات نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ دفتر کو ہدایت کی ہے کہ رواں ماہ نومبر میں زیادہ سے زیادہ انسانی حقوق کے مقدمات سماعت کے لئے مقرر کئے جائیں، عام معاملات پر متعلقہ مقدمات کی تعداد کم رکھی جائے۔