حکومت فیصلہ کرے طالبان کے انکار کے بعد کیا کرنا ہے: خورشید شاہ

08 نومبر 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ ضروری ہے، ٹال مٹول ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔ طالبان کیلئے بھی بہتر ہے کہ وہ مذاکرات کریں۔ امریکہ سے دشمنی کا بدلہ ہم سے کیوں لیا جا رہا ہے؟ بنوں میں ایک حویلی میں طالبان سے مذاکرات کا اہتمام کیا جا رہا تھا حکومت فیصلہ کرے طالبان کے انکار کے بعد کیا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ امن کی خاطر اس معاملے میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت بات چیت کرے یا آپریشن، ساتھ دینگے۔ طالبان مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو حکومت فیصلہ کرے۔