چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرانے کے فیصلے کیخلاف حکم امتناعی برقرار ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

08 نومبر 2013

اسلام آباد (نوائے وقت  نیوز)  چیئرمین پی سی بی  کے انتخاب  سے متعلق  اسلام آباد  ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ  اپیلوں کی سماعت ہوئی عدالت  نے قرار دیا کہ  چیئرمین پی سی بی کا انتخاب  کرانے کے فیصلے  کے خلاف  حکم امتناعی  برقرار ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ  کے ڈویژن  بنچ  نے 29 اکتوبر  کی حیثیت برقرار رکھنے  کا حکم دے دیا۔  پی سی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان  کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ کا دورہ  کنفرم ہو گیا۔  جسٹس ریاض  احمد خان   اور جسٹس  نورالحق  قریشی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔  درخواست  گزار کے وکیل  نے  کہا کہ 29 اکتوبر کی حیثیت  برقرار رکھنے  کے معاملہ کی وضاحت کی جائے۔  جسٹس  ریاض نے کہا کہ جس طرح  کام چل رہا ہے  چلنے دیں۔