الیکشن کمشن نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی انتخابی فہرستیں منجمد کر دیں

08 نومبر 2013

اسلام آباد + لاہور ( این این آئی) الیکشن کمشن نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی انتخابی فہرستیں منجمد کر دیں۔ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد، پنجاب میں 4 کروڑ 93 لاکھ سے زائد جبکہ بلوچستان میں 34 لاکھ 70 ہزار سے زائد ووٹرز ہیں۔ اب ان صوبوں میں بلدیاتی انتخابات تک انتخابی فہرستوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکے گی۔