شامی باغیوں کی تربیت‘ سعودی عرب پاکستانی انسٹرکٹرز کی خدمات حاصل کر رہا ہے، میگزین کا دعوی

08 نومبر 2013

نیویارک (نمائندہ خصوصی) فارن پالیسی میگزین  کے مطابق سعودی عرب نے شام میں بشار الاسد کی حکومت گرانے کیلئے باغیوں کو تربیت دینے کیلئے پاکستانی انسٹرکٹرز کی خدمات حاصل کرنا شروع کر دی ہیں۔ مڈل ایسٹ میگزین کے ایڈیٹر ڈیوڈ کینر کا کہنا ہے کہ سعودیوں نے شامی حکومت کو گرانے کیلئے امریکہ کی جانب سے عالمی کوششوں سربراہی سے مایوس ہونے کے بعد اس مقصد کیلئے پاکستانی انسٹرکٹرز سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔