مقبوضہ کشمیر: مجاہدین کے حملے میں ملٹری پولیس کے 2 اہلکار ہلاک

08 نومبر 2013

سرینگر (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے حملے میں ملٹری پولیس کے 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ انسپکٹر جنرل پولیس عبدالغنی میر نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا سرینگر سے 32 کلو میٹر  دور اہلکار اونتی پورہ میں ایک مین روڈ پر گشت کر رہے تھے۔ مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ حملہ آور دریا  کی جانب سے آئے۔ واقعہ کی وجوہ جاننے کیلئے انکوائری کر رہے ہیں۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق وادی میں تشدد کا تازہ واقعہ بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔