پاکستان ‘ یو اے ای تعلقات اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے: ممنون حسین

08 نومبر 2013

اسلام آباد (اے پی پی+ آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد میں مضبوط تجارتی اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ صدر نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تجارت میں پیشرفت ہوئی ہے اور پاکستان دوطرفہ تعلقات کو تمام شعبہ جات بالخصوص تجارت اور اقتصادی شعبہ میں مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں صدر ممنون حسین نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے مرتب کردہ جامعہ میکنزم کے تحت ملک بھر میں مہم شروع کی گئی ہے۔ صدر نے ان خیالات کا اظہار عالمی ادارے روٹری انٹرنیشنل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جن سے ڈاکٹر رابرٹ ایس سکاٹ کی قیادت نے ان سے ملاقات کی۔ صدر نے وفد کو حکومت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ صدر نے کہا  وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ سیل نے اس حوالے سے کئی ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور حکومت پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے عزم پر قائم ہے۔ 

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...