محرم الحرام کے جلوسوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے: وزیر داخلہ

08 نومبر 2013

اسلام آباد (اے پی اے + نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے راستوں پر مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حساس مقامات کی کیمروں کے ذیعے نگرانی کی  جائے۔ محرم الحرام میں سکیورٹی کی صورتحال پر اجلاس میں وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدیت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مؤثر بنایا جائے۔