2 ماہ تک حکومت طالبان مذاکرات کا امکان نہیں، آفتاب شیرپائو

08 نومبر 2013

اسلام آباد (آن لائن)  قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پائو  نے کہا ہے 2 مہینے تک طالبان  حکومت مذاکرات  کا  امکان نہیں ہے،  کے پی  کے کی حکومت نیٹو سپلائی  روکنے پر اپنا لائحہ عمل واضح کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی  ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  انہوں  نے کہا طالبان کمانڈر  حکیم اللہ  محسود  کی ہلاکت  کے بعد امن مذاکرات  کو شدید دھچکا لگا ہے۔امن کے قیام کیلئے تمام جماعتوں  نے مذاکراتی  عمل کو بہتر سمجھا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...