بلدیاتی انتخابات کیلئے سندھ حکومت گھروں میں بیلٹ پیپر چھاپ رہی ہے: نبیل گبول

08 نومبر 2013

اسلام آباد ( آئی این پی ) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے سندھ حکومت  گھروں میں بیلٹ پیپر چھاپ رہی ہے‘  کراچی میں ایم کیو ایم کو سائیڈ لائن پر  لگایا جارہا ہے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں الیکشن سے قبل  حلقہ بندیاں تبدیل کر کے حکومت اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کررہی ہے تاکہ الیکشن میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرسکیں ۔ سندھ حکومت  بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیلئے گھروں میں بیلٹ پیپر تیار کررہی ہے ۔  سپریم کورٹ کو ا پر ایکشن لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جس طرح حالات  خراب کئے جارہے ہیں اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے خلاف ایکشن لئے جارہے ہیںاس سے واضح ہوتا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو سائیڈلائن رکھا جارہا ہے۔