حلقہ بندیاں، چھٹا ضلع، متحدہ کے وفد کی پی پی رہنمائوں سے ملاقات

08 نومبر 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے وفد نے پی پی کے رہنمائوں سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم نے موقف اختیار کیا سندھ میں حلقہ بندیوں سے تفریق پیدا ہوئی ہے جبکہ حکومت کا موقف تھا حلقہ بندیاں میرٹ پر کی گئیں۔ ایم کیو ایم نے تجویز دی ووٹر لسٹوں کی تکمیل الیکشن کمشن سے کرائی جائے۔ حکومت کا کہنا تھا کراچی میں چھٹا ضلع میرٹ پر بنایا گیا ہے۔ ایم کیو ایم ارکان نے شکوہ کیا چھٹا ضلع بناتے وقت ہم سے رائے لی جانی چاہئے تھی۔ انہوں نے تجویز دی بلدیاتی الیکشن کی نگرانی الیکشن کمشن سے کرائی جائے۔