نیسپاک نے ترقیاتی منصوبوں میں مثالی کردار ادا کیا: صوبائی وزیر قانون
لاہور(نیوز رپورٹر) نیسپاک نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں مثالی کردار ادا کیا ہے،۔پنجاب حکومت نیسپاک کی کارکردگی سے بہت خوش ہے۔ اس بات کا اظہار صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے نیسپاک کے لاہور ہیڈ آ فس کے دورہ کے موقع پر کہی۔ ایم ڈی نیسپاک امجد اے خان سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نئے ایم ڈی نے چارج سنبھالتے ہی کئی دلیرانہ اقدامات کیے ہیں جس سے نیسپاک دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا۔ واضح رہے کہ نیسپاک نے میٹرو بس منصوبہ کم از کم مدت میں تکمیل کیا اور رنگ روڈ کی تعمیر میں مثالی کردار ادا کیاتھا اور اب بھی کئی تعمیراتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ایم ڈی نیسپاک نے صوبائی وزیر کو نیسپاک آفس کا دورہ کروایا اور پچھلے چند برسوں میں نیسپاک کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔