رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں پاکستان ریلویز کی آمدنی میں 13فیصد اضافہ
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ریلویز کی آمدن میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ہدف سے 13فیصد اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال کے اس عرصہ کی آمدن کے مقابلے میں 42.5 فیصد زیادہ ہے۔ پاکستان ریلویز کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی تا 30اکتوبر تک چار ماہ میں آمدنی کا ٹارگٹ 6675.329ملین روپے تھا جبکہ ریلوے نے اس عرصہ میں 7541.48 ملین روپے کی آمدنی حاصل کی ۔ریلوے نے یہ آمدنی کرایوں میں کمی اور ریلوے انجنوں کے بحران کے باوجود حاصل کی ہے۔