ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 26 لاکھ ڈالر کا اضافہ

08 نومبر 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے ایک کروڑ 26 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کا مجموعی حجم 9 ارب 49 کروڑ  72 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 50 کروڑ 98 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 22 کروڑ 45 لاکھ ڈالر اور دیگر بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ 53 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔