پی آئی اے نے ٹورنٹو کیلئے ہفتہ وار چوتھی پرواز کا آغاز کر دیا

08 نومبر 2013

لاہور (خبر نگار) پی آئی اے نے اپنے پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے کنیڈا کے شہر ٹورنٹو کیلئے چوتھی ہفتہ وار پرواز کا آغاز کر دیا ہے ۔ نئی پرواز PK-797 جمعرات کو  لاہورسے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوئی، لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کے سینئر افسران نے مسافروں کو الوداع کیا۔ پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر جنید یونس نے ٹورنٹو کیلئے نئی پرواز کی شروعات کے موقع پر کہا ہے کہ قومی ائر لائن منافع بخش روٹس پر اپنی پروازوں میں اضافہ کر رہی ہے اور نئے مقامات کیلئے پروازیں مسافروں کی ضروریات اور کمرشل بنیادوں کو مد نظر رکھ کر چلائی جائیں گی۔