کراچی سٹاک مارکیٹ تیز‘ 100 انڈیکس 23220 پوائنٹس پر بند‘ لاہور میں ملا جلا رجحان

08 نومبر 2013

کراچی ‘ لاہور(مارکیٹ رپورٹر‘ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 55.00 پوائنٹس کے اضافہ سے 23220.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 71کروڑ21لاکھ روپے سے زائد اضافہ ہوا۔تفصیلات  کے مطابق کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 23200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 55.00 پوائنٹس کے اضافہ سے 23220.21 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 55.15 پوائنٹس کی تیزی سے 17750.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔  مارکیٹ میں مجموعی طور پر 321 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 144 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 152 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 100 روپے کے اضافہ سے 7400 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح انڈس موٹرز کمپنی کے حصص کی سودے بھی 16.09 روپے کی تیزی سے 339.58 روپے پر بند ہوئے۔  مارکیٹ کیپیٹل 55 کھرب 4 ارب 5 کروڑ 83 لاکھ 40 ہزار 529 روپے سے بڑھ کر 55 کھرب 4 ارب 77 کروڑ 4 لاکھ 97 ہزار 428 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 91 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 38 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 99 لاکھ 87 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا۔   لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز ملا جلارجحان رہا۔ مجموعی طور پر93کمپنیوں کا کاروبارہوا۔26کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔17 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ50کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 8.73 پوائینٹس کی کمی کے ساتھ4342.38پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 16لاکھ90 ہزار300حصص کا کاروبار ہو ا جبکہ گزشتہ روز22لاکھ49 ہزار200حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈکے 4 لاکھ92 ہزارحصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈکے1لاکھ45ہزار حِصص جبکہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈکے1لاکھ21 ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔  سب سے زیاد ہ اضافہ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت22.66 روپے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.00روپے کم ہو گئی۔