مرکنٹائل ایکسچینج میں 7 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار

08 نومبر 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 19332 لاٹ کے سودے 7 ارب 97 کروڑ 40 لاکھ 76 ہزار 6 سو21 روپے میں ہوئے۔  مارکیٹ میں خام تیل، چینی، کپاس کی قیمتوں میں اضافہ اور چاندی، سونا، چاول، پام آئل کی قیمت میں کمی جب کہ گندم کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 95 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 21.782 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1315.4 ڈالر، 10 گرام سونا کی قیمت 45656 روپے، ایک تولہ سونا کی قیمت 54378 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3277 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4699 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 49.75 روپے، ایک پائونڈ کپاس کی قیمت 76.85 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 35.62 روپے پر بند ہوئی۔