سٹیٹ بینک روپے کی بے قدری کا نوٹس لے‘ ڈالر پٹرول کو سنچری سے نیچے لایا جائے: راجہ عدیل
لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر راہنما و سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج راجہ عدیل نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ پر نوٹس لے کیونکہ ڈالر ایک بار پھر 107.50تک پہنچ چکا ہے اور اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ملک معیشت متاثر ہوتی ہے حکومت ایسی پالیسیاں اختیار کر ے کہ ڈالر اور پٹرول 100روپے سے بڑھنے نہ پائے کیونکہ دونوں کی قیمت 100 سے تجاوزکرنے سے مہنگائی بڑھتی ہے اور عام آدمی بھی اس سے متاثر ہوتا ہے۔