سیلاب اور بارشوں سے کپاس کی 3لاکھ 61ہزار بیلز تباہ
کراچی(آئی این پی) سیلاب اورموسلادھار بارشوں نے کپاس کی تین لاکھ اکسٹھ ہزار بیلز تباہ کردیں۔ حکومت کیلئے رواں مالی سال زرعی شعبے میں تین اعشاریہ آٹھ فیصد گروتھ ٹارگٹ کا حصول مشکل ہوجائے گا۔ رواں سال سیلاب اور بارشوں سے پنجاب میں دو لاکھ تیس ہزار اور سندھ میں ایک لاکھ تیس ہزار بیلزضائع ہوئیں۔