عالمی طاقتیں گیس منصوبہ‘ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کیلئے معاونت کریں:خامس سعید

08 نومبر 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) یورپین یونین  پارلیمنٹ کی انٹرنینشنل  ٹریڈ کمیٹی کی طرف سے  پاکستان کو  ڈیوٹی فری  مارکیٹ رسائی  کے فیصلہ سے  پاکستان میں  کاروباری سرگرمیاں  اور برآمدات بڑھنے کے علاوہ  روزگار  کے مواقع پیدا ہوں گے  تاہم  عالمی طاقتیں  پاک ایران  گیس پائب لائن  پراجیکٹ کی تکمیل اور کالا باغ ڈیم کی تعمیر میں  بھرپور معاونت فراہم کرنے کا اعلان کریں  تاکہ اندرون ملک  صنعتکاری  کو حقیقی فروغ ملنے کے امکانات  روشن ہو سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار  پیاف کے قائمقام چیئرمین  خامس سعید بٹ نے اپنے بیان میں کیا۔ خامس سعید بٹ نے کہا کہ  انٹرنیشنل کمیونٹی  کو یہ فیصلہ کافی عرصہ پہلے کر لینا چاہئے تھا۔ انہوں نے  کہا کہ  پاکستان نے انٹرنینشنل کمیونٹی  اور عالمی طاقتوں  کے لئے ان گنت  جانی ومالی قربانیاں دی ہیں۔ خامس سعید بٹ نے کہا کہ  دہشت گردی کی جنگ میں  فرنٹ لائن اتحادی  بن کر    پاکستان کو   103 ارب ڈالر  کا نقصان ہوا ہے۔  پاکستان کی سرزمین پر  1365 ڈرون حملے ہوئے جن میں  پچاس ہزار کے لگ بھگ افراد  موت کے منہ میں چلے گئے۔ 

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...